top of page

یونین کونسل کتی شو کھرمنگ کے عوام کی فریاد

  • Writer: S M Mosavi
    S M Mosavi
  • Apr 4, 2020
  • 2 min read

کھرمنگ (حسنین حسرت) اس وقت کرونا کے باعث پورے ملک سمیت گلگت بلتستان میں مکمل لاک ڈاون ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔ نہ ٹرانسپورٹ چل رہی ہے نہ کوئی مواصلاتی نظام ہے جس کے سبب یہاں کی عوام اپنے پیاروں سے رابطہ نہ ہونے پر انتہائی پریشان ہیں۔ یوسی کتی شو سے تعلق رکھنے والے تعلیم اور روزگار کے سلسلے میں بیرون ممالک میں مقیم جوانوں سمیت ملک کے مخلتف شہروں میں مقیم ہزاروں افراد کا اپنے پیاروں سے رابطہ نہ ہونے پر اس وقت ذہنی ازیت میں مبتلاء ہیں۔ انہوں نے فورس کمانڈر سمیت اعلی حکام سے ہنگامی بنیادوں پر طولتی بروق ایس کام ٹاور کو مکمل کرانے کی اپیل کی ہے۔ چونکہ بلتستان بھر میں رابطہ کا واحد ذریعہ ایس کام سرویس ہے۔ چند ماہ قبل فورس کمانڈر کی خصوصی ہدایت پر طولتی بروق میں ایس کام سرویس بحال کرنے کے لیے موبائل ٹاور نصب کرنے کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر اب تک رکا ہوا ہے۔ یاد رہے یونین کونسل کتی شو ضلع کھرمنگ کا سب سے بڑا یونین ہے اس دور جدید میں بھی اب تک یہاں موبائل سرویس نہ ہونا عوامی ووٹ سے جیت کر مسلسل اقدار حاصل کرنے والے نام نہاد عوامی نمائندہ (موجودہ قومی اسپیکر فدا ناشاد) کے منہ پر طمانچہ ہے۔ عام حالات میں اپنے عزیزوں سے رابطے کےلیے یہاں کے عوام مہدی آباد اور سکردو کا رخ کرتے ہیں لیکن لاک ڈاون کے باعث ہم سب گھروں میں محصور ہوکے رہ گئے ہیں اور اپنے عزیزوں سے رابطہ نہ ہونے پر ایک کرب کا عالم ہے۔ لہذا ہم جناب گورنر گلگت بلتستان، وزیر اعلی گلگت بلتستان، فورس کمانڈر گلگت بلتستان، ایس سی او حکام، کمشنر بلتستان، ڈی سی کھرمنگ سمیت عوامی نمائندہ اور دیگر اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ہنگامی بنیادوں پر طولتی بروق کا نامکمل ایس کام ٹاور کو مکمل کرائیں۔ تاکہ دنیا بھر میں مقیم اس علاقے کے لوگ بھی اپنے گھر والوں سے رابطے میں رہ سکیں۔ (شکریہ)

منجانب: اہلیان کتی شو کھرمنگ

Comments


+989017529577

Subscribe Form

  • Facebook

©2020 by Karakarum News. Proudly created with Wix.com

bottom of page