top of page

آغا سید محمد علی شاہ رضوی صاحب

  • Writer: S M Mosavi
    S M Mosavi
  • Jun 16, 2020
  • 3 min read


متوقع امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ دو سکردو۔

آغا صاحب ایک جانی پہچانی شخصیت ہے۔ آپ کا تعلق کتپناہ سے ہے اور آپ ابتداء سے ہی پاکستان پیپلز پارٹی کا جیالا رہا ہے۔ حلقہ دو کے تمام نمائندوں کی نسبت میرا ان کے ساتھ اچھی تعلقات رہی ہے کئی مرتبہ مختلف مقامات پر ملاقاتیں ہوئی کئی موضوعات پر سیر حاصل گفتگو کا موقع ملا۔ آپ انتہائی مخلص، عوام دوست اور علاقے کا درد مند شخص ہے۔ ویسے تو حلقہ دو میں جس سیاست دان نے بھی میدان سیاست میں قدم رکھنا چاہا انہوں نے ابتدا میں مذہب اور مذہبی جماعتوں کا سہارا لیا لیکن آغا صاحب واحد نمائندہ ہے جو ایک دینی اور سید گھرانے سے تعلق رکھنے کے باوجود مذہبی جماعتوں کا کندھا استعمال کیے بغیر میدان سیاست میں اترا ہے۔ اس سے قبل آپ دو مرتبہ انتخابات میں حصہ لے چکے مگر کچھ وجوہات کی بناپر کامیاب نہ ہوسکے۔ 2009 میں پہلی مرتبہ آپ نے سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا تو عوام نے بھرپور انداز میں خیر مقدم کیا اور آپ کے ساتھ دینے کا وعدہ کیا مگر آپ کی پارٹی قیادت (سید مہدی شاہ اور شیخ نثار) کی ملی بھگت سے آپ کو پارٹی ٹکٹ سے محروم کردیا جس کی بناپر آپ نے آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا اس وقت بھی کواردو کے اسٹیشن سے آپ جیت گئے تھے۔ مگر دیگر علاقوں سے آپ کو ووٹ کم ملنے کی وجہ سے مجموعی طور پر آپ کامیاب نہ ہوسکا۔ اس کے بعد 2015 کی انتخابات کے دوران وفاق میں نون لیگ کی حکومت کو دیکھ کر آپ نے نون لیگ میں شمولیت اختیار کرکے ان کی ٹکٹ پر الیکشن لڑا مگر چونکہ نون لیگ کو بلتستان میں ناپسندیدہ پارٹی سمجھی جاتی ہے جس کی بناپر آپ کو پھر سے شکست کا سامنا ہوا۔ اب آئندہ انتخابات کےلیے آپ نے دوبارہ سے پیپلز پارٹی جوائن کرکے نئے جوش جذبہ اور ہمت کے ساتھ الیکشن لڑنے کےلیے کمر کس لیا ہے مگر اس دفعہ آپ کے مدمقابل میں کئی اہم اقر مضبوط شخصیات ہیں جن سے آپ کا سخت مقابلہ ہوگا، اس لیے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ اگرچہ پی پی قیادت کی غلط پالیسیوں اور ناپسندیدہ فیصلوں کی وجہ سے حلقہ دو میں پی پی کا صفایا ہوگیا تھا اور بلتستان میں سید مہدی شاہ تنہا رہ گیا تھا۔ تاہم آپ کی دوبارہ اس پارٹی میں شمولیت کے ساتھ آپ کے نظریاتی کارکنان اور پارٹی جیالوں میں نئی جان آگئی ہے اور ایک دفعہ پھر سے نئے عزم کے ساتھ میدان میں نظر آرہے ہیں۔ چونکہ آغا صاحب کی شخصیت دوسرے نام نہاد نمائندوں کی نسبت اب تک بےداغ ہے کسی کو آپ سے کوئی شکایت نہیں۔ اگرچہ اس دفعہ سید مہدی شاہ کی جانب سے ماضی میں کی گئی ناانصافیوں کا منہ توڑ جواب دینے کا اچھا موقع تھا لیکن آغا صاحب نے کس بناپر دوبارہ سے یہ آفر قبول کیا معلوم نہیں۔ البتہ آغا صاحب سے میری ذاتی تعلقات کی بناپر یہی کہہ سکتا ہوں کہ آپ ابتداء میں پارٹی جیالہ ہونے کی بناپر آپ کے دل میں پیپلز پارٹی کی محبت اب بھی باقی تھی شائد اس لیے تمام ناراضگیاں بھلا کر دوبارہ گلے ملنے کےلیے تیار ہوا ہے۔ آغا صاحب انتہائی مخلص اور عوامی دکھ درد رکھنے والا شخص ہے، انہیں ایک دفعہ عوامی خدمت کا موقع ضرور ملنا چاہیے۔ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں آغا صاحب کے ساتھ ہیں۔

Comments


+989017529577

Subscribe Form

  • Facebook

©2020 by Karakarum News. Proudly created with Wix.com

bottom of page