گورنر جی بی اور چیئرمین این ڈی ایم اے کے درمیان اہم ملاقات
- S M Mosavi
- Mar 27, 2020
- 1 min read
اسلام آباد۔ ملاقات میں دونوں راہنماوں نے کرونا کے متعلق اہم فیصلے کرلیے۔
گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کا چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹنٹ جنرل محمد افضل سے ملاقات۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں کرونہ وائرس سے بچاؤ کے لئے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ۔ گلگت بلتستان کو کرونہ وائرس کے ممکنہ پھیلاو کے روک تھام کے لئے مزید امداد فراہم کی جائے گی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور چیف آف آرمی سٹاف کی خصوصی ھدایت پر گلگت بلتستان میں کرونہ کے روک تھام کے لئے ھر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔گورنر گلگت بلتستان نے چین سے گلگت بلتستان کے لئے امدادی سامان بھیجنے پر چینی حکومت، وزیراعظم پاکستان، پاک فوج اور چئرمین این ڈی ایم اے کا خصوصی شکر یہ ادا کیا۔ چئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ گلگت بلتستان کو مزید امدادی سامان بھیجنے کا انتظام کیا گیا ہے جس میں، وینٹلیٹرز، ٹیسٹنگ کٹس اور دیگر طبی آلات شامل ہیں۔سکردو میں کرونہ ٹیسٹنگ لیبارٹری اور گلگت بلتستان میں ایک جدید ھسپتال تعمیر کرنے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے ۔ اور گلگت بلتستان میں کرونہ وائرس کے روک تھام کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی اور کرونہ وائرس سے پھیلنے والی وبا کو مل کر شکست دینگے ۔







Comments