top of page

گلگت بلتستان پولیس کا مثبت چہرہ بھی دیکھیں

  • Writer: S M Mosavi
    S M Mosavi
  • Mar 28, 2020
  • 1 min read

اس وقت گلگت و سکردو شہر اور جی بی میں پولیس واحد وہ محکمہ ہے جو بنا کسی کٹ کے نہ صرف بیماروں کو اور باہر سے آے مشکوک ممکنہ کرونا زدہ لوگوں کو تلاش کر کے قرنطینہ تک لانے میں مصروف عمل ہے۔ بلکہ قرنطینہ میں بند افراد کے احتجاجی مظاہرے روکنے اور قرنطینہ سے بھاگنے والوں پر کڑی نظر رکھتے ہوئے سارے لمحات میں خود نہایت خطرے سے دو چار ڈیوٹی دے رہی ہے اور سوچے اگر ایک کرونا زدہ بھاگ کر شہر میں دندناتے پھرے تو کیا ہوگا۔۔ اور ان تمام چیزوں کے علاوہ شہر بھر کے نظم و نسق کا انتظام الگ سے نبھا رہی ہے۔ پاک فوج کی ٹیگ اوور کی باتیں چل رہی ہے مگر فلحال پولیس نے کنٹرول اچھے سے نبھایا ہوا ہے آپ تمام ذی شعور دیکھ رہے ہونگے۔ مگر مٹھی بھر عناصر اپنی پرانی دشمنیوں کا ازالہ پورا کرنے موقع پا کر پولیس کی طرف سے کی گئی ایک دو سرزنش پر آسمان سر پر اٹھانے پر تلے ہوے ہے۔ پولیس ظلم کر رہی ہے پولیس مرغا بنا رہی ہے پولیس گھر سے نکلنے نہیں دے رہی۔ خدارا اس طرح کی باتیں کرنے والوں کو کمنٹس میں ہی کنڈم کیجئے اور پولیس کا ساتھ دیجئے۔ یہاں مسلہ فرد واحد کی ذات کا نہیں کہ ان کی فضول باتیں سنتے رہے یہاں پولیس بڑے پیمانے پر بڑی ذمہ داریاں کندھوں پر لئے چل رہی ہے اور موت گلے میں لٹکاے عوام کی حفاظت پر مامور ہے.

Comments


+989017529577

Subscribe Form

  • Facebook

©2020 by Karakarum News. Proudly created with Wix.com

bottom of page