top of page

کواردو کے معروف سماجی شخصیت بابو احمد علی 38 سال خدمات انجام دینے کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے

  • Writer: S M Mosavi
    S M Mosavi
  • Apr 3, 2020
  • 1 min read

اس موقع پر ان کے رفیق خاص پروفیسر حشمت علی کمال الہامی نے منفرد خراج عقیدت۔۔۔


خلُوص و محبّت کی تازہ تر خبر

انجمنِ فلاح و بہبود کواردو کے روحِ رواں، ممتاز فلاحی و سماجی شخصیت، خوش فکر و خوش مِزاج، باخبر و بابصیرت اور حق نگر و حق گو انسان فرض شِناس آفِیسر برادرِ محترم جناب احمد علی کواردوی محکمہ رجسٹرشین (نادرا) میں 38 سال کا طویل عرصہ مُلک و قوم کی خدمات سرانجام دینے کے بعد بہ حیثیت ڈپٹی ڈائرکٹر بہ حُسن و خوبی اپنے فرائیض منصبی سے فارغ ہو چُکے ہیں راقم، انجمن فلاح و بہبود کوردو کے جُملہ اراکین، دوست و احباب اور بلتستان کے با شعور فرزندان ان خوبصورت لمحات میں انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اِن پانچ اشعار کے ذریعے ہم انہیں الوداع کہتے ہیں

طے کیا جب زندگی کا خوبصورت اک سفر

مل گیا احمد علی کو اپنی محنت کا ثمر

روز و شب کرتے رہے طے، مشکلیں مردانہ وار

پا چکے ہیں اس لئیے وہ آج مقصد کا گہر

پیش کرتے ہیں انہیں ہم سب، مبارکباد آج

مل گئی ہے ان کو، اپنی کامیابی کی خبر

ہے دعا اپنی، خدا، ان کو خوش و خرّم رکھے

جانتے ہیں خوب، وہ ، دنیا میں، جینے کا ہنر

کہہ رہے ہیں، مل کے سارے، آج ان کو، الوداع!

گرچہ ہوں گے، باکمالِ شوق وہ، پیشِ نظر..

Comments


+989017529577

Subscribe Form

  • Facebook

©2020 by Karakarum News. Proudly created with Wix.com

bottom of page