top of page

کواردو میں کرونا کے متعلق سیاسی اور سماجی شخصیتوں کی اہم بیٹھک

  • Writer: S M Mosavi
    S M Mosavi
  • Mar 26, 2020
  • 1 min read


علاقے میں کرونا وائرس کے حوالے سے آگہی اور احتیاطی تدابیر کے متعلق کاچو امتیاز حیدر خان کا دیگر سماجی شخصیوں سے تفصیلی گفتگو۔۔۔

عوام سے گزارش ہے کہ ہرصورت میں احتیاطی تدابیر پہ عمل درآمد کو یقینی بنائے گاؤں لیول کے کاموں پہ زندگی اور صحت کو ترجیح دے زندہ رہی تو کام ہوتے رہینگے۔

باقی علماء کرام سے بھی اپیل ہے کہ مجالس و محافل اور دینی رسومات کو اجتماع کے بجائے انفرادی انداز میں انجام دیا جائے۔

مجالس عزا اور امام حسین علیہ السلام کی قربانی کا مقصد بقائے انسانیت ہے اسی لئے امام حسین علیہ السلام کو شہید انسانیت کہتے ہیں لہذا آج ہم سب دیکھ رہے ہیں کہ انسانیت خطرے میں ہے۔مجتھدین عظام جو اس وقت ہمارے نزدیک سب سے زیادہ دیندار , با بصیرت اور دین کے علم رکھنے والے ہستیاں ہے بالاتفاق تمام مجتھدین عظام نے جمعہ جماعت سمیت تمام مذہبی اجتماعات پرمکمل پابندی اور میڈیکل ماہرین کے احکامات پہ عمل پیرا ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

لہٰذا اپنی اور اپنی عزیز و عقارب اور معاشرے کو اس تباہی سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں بصورت دیگر آیت اللہ ناصرمکارم شیرازی کے بقول آپ قاتل شمار ہونگے۔

Comments


+989017529577

Subscribe Form

  • Facebook

©2020 by Karakarum News. Proudly created with Wix.com

bottom of page