کراچی میں پھنسے طلباء کو اپنے علاقوں میں پہنچانے کےلیے جی بی حکومت سنجیدہ نہیں۔ محمد سعید بلتستانی
- S M Mosavi
- Apr 11, 2020
- 2 min read

کراچی (پ ر) کراچی میں موجود گلگت بلتستان کے 3000 کے درمیان طلباء ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے باعث کراچی میں پھنس گئے ہیں ۔مسلسل حکومت سے رابطہ کرنے کے باوجود بہانے بنایا جارہا ہے ۔حکومت فوری بنیادوں پر نوٹس لیتے ہوئے کراچی میں پھنسے ہوئے طلباء طالبہ کو گلگت پہنچانے کا بندوبست کرے۔ بصورت دیگر کراچی میں گلگت بلتستان کے طلبہ و طالبات گورنمنٹ کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ پاکستان میں کرونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ 20 دنوں سے لاک ڈاؤن جاری ہے اس دوران گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات جو حصول علم کی خاطر پاکستان کے مختلف شہروں میں رہائش پذیر ہیں وہ سب اور علاج معالجہ کے سلسلے میں آنے والے مریضوں اور ان کے اٹینڈنٹ لاک ڈاؤن کے دوران ٹرانسپورٹ کی بندش کی وجہ سے مختلف شہروں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سیاسی اورسماجی رہنما محمد سیعد بلتستانی نے ٹیلی فوننگ بات چیت کرتے ہوئے کہا اسی طرح بہت سارے پاکستانی بیرون ممالک میں اور بہت سارے غیر ملکی پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں بیرون ممالک سے پاکستانیوں کو پاکستان لانے کے لئے خصوصی طیارے چلاے جا رہے اور غیر ملکیوں کو بحفاظت ان کے ملکوں میں بھیجا جا رہا ہے ایسے میں ہم گلگت بلتستان والے لا وارثوں کی طرح پاکستان کے مختلف شہروں میں پڑے ہوئے ہیں گزشتہ 15 دنوں گلگت بلتستان کے مختلف سیاسی شخصیات اور متعلقہ اداروں سے ان طلبہ و طالبات اور مریضوں کو بحفاظت ان کے آبائی گاؤں تک پہنچانے کے لئے مسلسل رابطہ کر نے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی روز ایک نئی کہانی سنا کر جھوٹی تسلیاں دی جا رہی ہیں اس سلسلے میں کراچی میں مقیم طلبہ و طالبات اور مریضوں کی لسٹیں بنا کر اکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کو ڈائریکٹ اور اپوزیشن لیڈر کیپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع صاحب جی بی اسمبلی کے توسط سے پہنچائی گئیں ہیں اکیلا اپوزیشن لیڈر کیا کرے گا اپنے طور پہ کوشیش کر تو رہے ہیں مگر تاحال ہوم سیکٹری اور متعلقہ ادارے حیلے بہانوں سے کام لے رہے ہیں.آپ سب سے میرا سوال یہ ہے کہ کیا یہ سب آپ کے بچے نہیں کیا ہم لاوارث ہیں. نہیں ہم لاوارث نہیں اگر جلد از جلد ان طلبہ و طالبات اور مریضوں کو ریسکیو نہیں کیا گیا تو ایک نہ ختم ہونے والا احتجاج کیا جائے گا اور آنے والے انتخابات میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو بھر پور جواب دیا جائے گا. یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کا نہیں بلکہ اپنے ان بچوں کو بحفاظت ان کے گھروں تک پہنچا نے کا ہے۔ خدارا آگے بڑھ کر اپنے حصے کا کام کریں. ہم مطالبہ کرتے ہیں فورس کمانڈر ایف سی این این جنرل احسان محمود سے گلگت بلتستان کے طلبہ و طالبات جو کراچی اور پاکستان کے دیگر شہروں میں فاقے کی زندگی گزار مجبور ہیں ان کو اپنے گھروں تک پہنچایا جا سکے ۔



Comments