کاروان سفر عشق کے تمام زائرین صحت و سلامتی کے ساتھ اپنے گھروں میں پہنچ گئے
- S M Mosavi
- Apr 5, 2020
- 1 min read

شکر الحمد اللہ کاروان سفر عشق کے تمام زائرین مقدس مقامات کی زیارت مکمل کرنے کے بعد آج اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کرونا وائریس کے باعث زائرین کو جنتی مشقت اور مشکلات کا سامنا ہوا انہوں نے بہت ہی صبر و تحمل سے برداشت کیا 15 دنوں تک تفتان کے سرد ہواوں میں بے سرو سامان رکھنے کے بعد کئی دنوں تک راستے کی دشواریوں کو برداشت کرتے ہوئے سکیورٹی حصار میں جب سکردو پہنچے تو انہیں مزید 15 دنوں کے لیے قرنطینہ میں رکھا گیا جہاں بہت ساری مشکلات کے باوجود انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرکے محب وطن ہونے کا ثبوت دیا۔ کاروان سفر عشق کے زائرین سمیت دیگر تمام زائرین ابا عبدللہ کی جانب سے سکیورٹی اداروں کے ساتھ کی جانے والی تعاون اور قانون کا احترام لائق تعریف ہے۔ خدا سب کو سلامت رکھے۔ اسی طرح ہم انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں عوام کی تحفظ کے خاطر تمام احتیاطی تدابیر اپنائے اور مقررہ مدت پوری ہونے کے بعد زائرین کو باعزت اپنے گھروں تک پہنچایا۔
راقم الحروف؛ ایس ایم موسوی
منجانب سالار قافلہ کاروان سفر عشق علامہ شیخ علی نقی جنتی



Comments