ڈاکٹر اثامہ ریاض اور سینئر میڈیکل سٹاف مالک اشتر قومی ہیرو ہیں، آغا علی رضوی
- S M Mosavi
- Mar 31, 2020
- 1 min read
سکردو (وحدت نیوز) ایک انسان کی جان بچانا پورے انسانیت کو بچانا کے مترادف ہے، گلگت بلتستان کے قابل فخر سپوتوں نے اپنی جانیں قربان کیں اور انسانیت کو مہلک کرونا وائریس سے بچانے کیلئے اپنی خدمات میں کوتاہی نہیں برتی۔ عالم انسانیت ان عظیم بیٹوں کی قربانیوں کو یاد رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں ان تمام میڈیکل اسٹاف، والنٹئیرز، انسانی جذبے کے تحت کام اور مالی و اخلاقی تعاون کرنے والوں، سیکیورٹی اسٹاف و افسران اور آرمی کے جوانوں اور افسران کی خدمات کو سراہتے ہوئے انکی صحت و سلامتی کیلئے دعا کی۔ ملک کے طول و عرض میں دن رات خدمات سر انجام دینے والوں کو خصوصی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر حکومتی و انتظامی ذمہداران کو بھرپور انداز میں کوششوں کے سلسلے کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے، مساوی بنیادوں پر سہولیات اور طبی آلات کی فراہمی، کام کرنیوالوں کیلئے حفاظتی اشیاء بروقت بہم پہنچانے سمیت قرنطینہ میں رکھے افراد کے بروقت ٹیسٹس کروانے، انکے لئے ضروریات خصوصا میڈیسن اور اور قیام و طعام کی بہتر فراہم کرنے نیز وائرل مرض میں مبتلا افراد کے علاج کیلئے حتی المقدور بہترین انتظامات کی ضرورت پر زور دیا۔





Comments