وزیر اعلی اور فورس کمانڈر کا دورہ بلتستان، دونوں نے ڈاکٹروں کو سلیوٹ کی
- S M Mosavi
- Mar 30, 2020
- 1 min read
ٹیم گلگت بلتستان کرونا وائرس کے خلاف ڈٹ گئی ہے۔ وزیر اعلی اور کمانڈر ایف سی این اے کا عزم ، سکردو میں اہم اجلاس
○ بروقت اقدامات اٹھانے پر بلتستان کے عوام کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان
○ وینٹی لیٹرز کی جہاں ضرورت ہو گی وہاں لگیں گے، یہ گندم نہیں جو کوٹہ سسٹم کے تحت تقسیم ہو، بہت جلد بلتستان کو مزید 10 وینٹی لیٹرز دئیے جائیں گے۔ وزیر اعلی
○ سیاسی مداخلت ہو گی نہ کرنے دینگے ، کرونا مشترکہ انسانی مسئلہ ہے، ملکر مقابلہ کرینگے۔ وزیر اعلی
○ کرونا کے خلاف تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے مشترکہ لائحہ عمل بنایا ہے، ہم سب متحد ہیں۔ کمانڈر ایف سی این اے
○ سی ایم ایچ میں 8 وینٹی لیٹرز لگے ہوئے ہیں، میڈیکل کی بہترین سہولیات مہیا ہیں، تمام ضرورت مند استفادہ کر سکیں گے۔ کمانڈر ایف سی این اے
○ عوامی چندہ مہم کے ذریعے خریدے گئے وینٹی لیٹرز اور سامان ہمارے پاس پہنچ گئے ہیں ، جلد سکردو پہنچائیں گے۔ کمانڈر ایف سی این اے





Comments