top of page

ظہیر عباس کی رحلت پر دلی صدمہ ہوا، لواحقین اور اہلیان چھومک کو تعزیت پیش کرتے ہیں، آغا علی رضوی

  • Writer: S M Mosavi
    S M Mosavi
  • Apr 1, 2020
  • 1 min read

سکردو (پ ر) مجلس وحدت مسلمین پا کستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فرزند چھومک نامور سماجی رہنما ظہیر عباس کی رحلت پر دلی صدمہ ہوا۔ انکی رحلت چھومک سمیت پورے علاقے کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انکی رحلت سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پر نہیں کیا جاسکتا۔ اس عظیم نقصان پر لواحقین اہلیان چھومک کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔ آغا علی رضوی نے مزید کہا کہ مرحوم مثبت فکر و سوچ کے حامل علاقے کا درد رکھنے والا قیمتی اثاثہ تھا۔ ہمیشہ فعال رہتا تھا اور عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے مسلسل جدوجہد کرتے تھے۔ اس قومی نقصان پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔ لواحقین کو اس مصیبت کے موقع پر صبر کی تلقین کرتے ہیں اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں۔

Comments


+989017529577

Subscribe Form

  • Facebook

©2020 by Karakarum News. Proudly created with Wix.com

bottom of page