سکردو میں پولیس کی جانب سے لاک ڈوان کے نام پر شہریوں پر تشدد سوالیہ نشان ہے۔ محمد ذاکر ایڈوکیٹ
- S M Mosavi
- Apr 5, 2020
- 1 min read
پولیس صورتِ حال کا ناجایز فایدہ اٹھانا بند کریں۔ راہنما پی ٹی آئی۔

سکردو (پ ر ) ڈپٹی جنرل سیکریٹری و امیدوار پی ٹی ائی حلقہ نمبر دو سکردو محمد زاکر ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سکردو میں پولیس کی جانب سے لاک ڈاون کے نام پر شہریوں پر شدید تشدد قابل مذمت ہے۔ پولیس کا عام شہریوں کے ساتھ اس طرح کا رویہ نامناسب ہے ۔پولیس لاک ڈوان کا غلط فایدہ اٹھا رہی ہے ۔
افسوس کا مقام ہے اس طرح سے عام شہری پر تشدد کرنا کہاں کا انصاف ہے۔ انسانوں کے ساتھ غیر اخلاقی سلوک پرامن معاشرے کےلیے کوئی نیک شگون نہیں۔
پولیس کو ایسا کوئی اختیار نہیں کہ وہ لاک ڈاون کے نام پر عوام کے ساتھ ایسا برتاؤ کرے۔ سینے پر پولیس آپ کا دوست لکھنے سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ پولیس کو عوام کا دوست بن کے دیکھانا ہوتا ہے۔ عوام میں شدید اضطراب پایا جاتا۔ اسطرح عوام کے دلوں میں پولیس کے لیے نفرتیں بڑھتی جائگی ۔
یہ نوجوان نا تو دہشت گرد تھا اور نا کوئی ڈکیتی میں پکڑا گیا تھا اور نا قاتل تھا۔
پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھنگے انتظامیہ واقعے کا شفاف تحقیقات کرے اور ذمہ داران کو سخت سزا دیں ورنہ یہ روایت برقرار رہے گی
ڈی آئی جی بلتستان ایکشن لیں اوران کولگام دیں۔
حالیہ تشدد کے واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کرے۔



Comments