سرفہ رنگا ہوٹل قرنطینہ میں رکھے گئے زائرین کی جانب سے بھوک ہرتال کا اعلان
- S M Mosavi
- Apr 8, 2020
- 1 min read

زائرین کا کہنا ہے 3 دفعہ ہمارا ٹیسٹ لیا ہے اور نہ یہاں کوئی مریض ہے نہ کسی کو کرونا کا شبہ پایا ہے۔ 23 دنوں سے ہم انتظامیہ کے ہاتھوں محصور ہیں۔ آخر ہمارا قصور کیا ہے 23 دن گزرنے کے باجود اب تک ٹیسٹ کا رپورٹ نہ ملنا انتظامیہ کی نااہلی ہے۔ انتظامیہ اور محکمہ ہلتھ اپنی ناکامی چھپانے کےلیے بلاوجہ ہمیں تنگ کیا جارہا ہے۔ تفتان باڈر سے لیکر یہاں تک ہم نے مکمل تعاون کیا اب ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے۔ ہم بھی انسان ہے ہمارے ساتھ زیادتی بند کریں۔ انتظامیہ کی ناروا سلوک سے ہم ذہنی اذیت میں مبتلاء ہیں۔ انہوں نے اعلی حکام سے گزارش ہے انہیں اپنے گھروں میں منتقل کرنے کےلیے فوری اقدامات کریں بصورت دیگر بھوک ہڑتال جاری رہےگی۔



Comments