زائرین ولایت کی استقامت کو ہمارا سلام!
- S M Mosavi
- Mar 29, 2020
- 1 min read
کرونا وائریس کی عالمگیر وبا کے پیش نظر زائرین امام (ع) نے حکومت پاکستان کیساتھ تفتان بارڈر سے لیکر اپنے صوبوں میں قائم قرنتینہ سنٹرز پہنچنے تک کے طویل سفر میں مثالی صبر و استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکام کیساتھ ہر قسم کا تعاون کیا۔ حکومتی قوانین اور قواعد و ضوابط کی بھر پور پاسداری کی گئی۔ بعض مواقع خاص کر تفتان بارڈر پر انتہائی ناقص اتنظامات کے باوجود صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا گیا۔ مگر اسکے باوجود ایک مخصوص تنگ نظر، متعصب اور جاہل طبقے کی طرف سے زائرین امام کا میڈیا ٹرائل کیا گیا۔ افسوس کا مقام ہے کہ گلگت بلتستان میں بھی چند شرپسند عناصر نے زائرین امام کیخلاف بے بنیاد اور منفی پروپگنڈہ شروع کر دیا حتی زائرین امام کی راہ میں رکاوٹیں ڈال کر ہسپتال اور روڈ تک بند کئے گئے مگر انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی ہے اور ایسے شرپسند اور فرقہ پرست عناصر کیخلاف کوئی سخت کاروائی نہ کی گئی۔ اس موقع پر ہم اپنے تمام زائرین امام کو ایک مرتبہ پھر انکی استقامت پر سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے آپ سب کی صحت و سلامتی کیلئے دعا گوہ ہیں۔ خدا ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔





Comments