جناب میثم کاظم صاحب
- S M Mosavi
- Jun 16, 2020
- 2 min read

متوقع امیدوار مجلس وحدت مسلمین حلقہ دو سکردو۔
میثم کاظم صاحب کا تعلق شگریخورد سکردو سے ہے تاہم انکے دادا نے کواردو سے ہجرت کرکے فاپہ میں سکونت اختیار کی تھی۔ ابتداء سے ہی دینی احکامات کے پابند انتہائی خوش اخلاق و خوش مزاج شخصیت کا مالک ہے۔ آپ نے سیاست اور اسلامک اسٹیڈیز میں ایم اے کیا ہوا ہے ساتھ ہی ایم ایڈ ڈگری کا حامل بھی ہے۔ اعلی تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ مذہبی اور دینی جذبہ سے سرشار انتہائی نرم مزاج اور عوام دوست انسان ہیں۔ گذشتہ آٹھ سالوں سے آپ پپلک سکول اینڈ کالج سکردو میں بطور لیچکرار اور تین سالوں سے سیکشن ہیڈ فرائض سرانجام دے رہے تھے لیکن عوامی خدمت کی خاطر آپ نے حال ہی میں اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا۔ آپ آئی ایس او بلتستان ڈویژن کے صدر اور جنرل سکیٹری بھی رہا ہے۔ اسکے علاوہ آئی ایس او پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات رہ چکے ہیں۔ اور تقریبا سات سال تک انٹرنیشنل خبر رساں ادارہ میں گلگت بلتستان سے نمائندگی بھی کرتا رہا ہے۔ یہ میری بدقسمتی ہے کہ آپ سے ابھی تک باضابطہ طور پر تفصیلی ملاقات کا شرف حاصل نہ کرسکا البتہ ایک مختصر ملاقات میں آپ کے متعلق بہت کچھ جان لیا ہے۔ آپ کا علمی استعداد، عالمی حالات پر گرفت اور علاقائی امور میں دلچسپی دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کے پاس ہمارے پسماندہ علاقے کے تمام مسائل کا حل موجود ہے۔ آپ کسی بھی موضوع پر جامع گفتگو کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق اور اقوام متحدہ میں گلگت بلتستان کی حثیت، ہمسائیہ ممالک کا گلگت بلتستان پر خصوصی نظر اور حکومت پاکستان کی جانب سے بےتوجہی کی وجہ ان تمام معاملات پر آپ خصوصی دلچسپی رکھتا ہے۔ آپ کی اخلاص، سچائی اور دینداری پر کوئی شک نہیں۔ آپ اسلام شناس اور علماء پرست انسان ہیں۔ امید ہے ایسے لوگوں کا سیاست میں آنا حلقہ دو کےلیے نیک شگون ہوگا۔ آپ غریبوں کی آواز جی بی حقوق کے علمبردار ہر دل عزیز شخصیت جناب آغا علی رضوی صاحب کا دست راست ہے۔ ہر معاملے میں آپ آغا صاحب کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں۔ آغا علی رضوی صاحب نے آپ کی ملی و قومی خدمات اور اعلٰی صلاحیتوں کی بنیاد پہ حلقہ دو میں اپنے نمائندے کے طور پر منتخب کیا ہے۔ چونکہ آپ مجلس وحدت کا نظریاتی کارکن اور بلتستان میں اس جماعت کے بانیان میں سے ہیں۔ مجلس وحدت کی پلیٹ فارم سے جتنے بھی متوقع امیدوار تھے آغا صاحب نے سب سے زیادہ آپ پر اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی معاملات میں میثم مجھ سے زیادہ تجربہ رکھتے ہیں مجھے ان پر پورا یقین ہے یہ میری بہترین نمائندگی کریں گے جوکوئی بھی میرے ساتھ دینا چاہیے وہ میثم کے ساتھ تعاون کریں انشاءاللہ مایوس نہیں ہونگے۔ چونکہ معصومین کا فرمان ہے مومن کو ایک سوراخ سے دوبار نہیں ڈسا جاسکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا میثم کاظم صاحب بےداغ ماضی کا مالک ہے۔ انشاءاللہ مجھے یقین ہے بےضمیروں کی وجہ سے ماضی میں لگنے والی بدنما داغ کو یہی بندہ مٹا سکتا ہے۔ خدا میثم بھائی کو سلامت رکھیں۔ ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ آمین🤲



Comments