top of page

جناب ایڈوکیٹ شبیر حافظی صاحب

  • Writer: S M Mosavi
    S M Mosavi
  • Jun 16, 2020
  • 3 min read

متوقع امیدوار تحریک اسلامی حلقہ دو سکردو۔ایڈوکیٹ شبیر حافظی صاحب کا تعلق قمرا سید آباد سے ہے۔ شاید قمرا کی تاریخ میں آپ پہلا شخص ہوگا جو بطور عوامی نمائندہ جنرل الیکشن میں حصہ لینے جارہے ہیں۔ آپ نے ابتدائی تعلیم ہائی سکول قمرا میں حاصل کی جس کے بعد اعلی تعلیم کی حصول کےلیے کراچی کا رخ کیا۔ وہاں سے ایم اے ایل ایل بی کرنے کے بعد عوامی خدمت کی غرض سے اپنے آبائی گاوں کی طرف لوٹ آیا۔ آپ اعلی تعلیم یافتہ اور قانون دان ہونے کے ساتھ مذہبی جذبے سے بھی سرشار ہیں۔ اسی بناپر آپ گذشتہ کئی سالوں سے شیعہ علما کونسل کے ساتھ منسلک ہے۔ آپ انتہائی خوش اخلاق، عوام دوست اور غریب پرور انسان ہونے کے ناطے فلاحی کاموں میں کافی فعال نظر آتا ہے۔ عوامی خدمت کا جذبہ آپ میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔ آپ سے پہلی ملاقات آپ کے آفس میں ہوئی تھی۔ آپ اسلامی تحریک سکردو کے دفتر میں بطور مسول اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ اور آپ کو آغا سید محمد عباس رضوی صاحب کا دست راست سمجھا جاتا ہے۔ آپ کو آغا صاحب کی مکمل حمایت حاصل ہے اور آغا صاحب نے آنے والی الیکشن میں بطور نمائندہ آپ کا انتخاب کیا ہے۔ شبیر حافظی صاحب نے الیکشن سے پہلے ہی اپنے لیے کافی زمینہ سازی کی ہے اگرچہ اس وقت آپ کے ہاتھ خالی ہے نہ کوئی حکومت نہ کوئی اور راہ، مگر پھر بھی آپ اپنی بساط کے مطابق دن رات عوامی خدمات میں کوشاں نظر آتے ہیں۔ اس کے علاوہ حلقے میں آغا عباس رضوی صاحب کی سابقہ خدمات کی وجہ سے بھی ان کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ کواردو عوام کےلیے آپ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ان میں سے چند قابل ذکر ہیں کہ اب تک آپ کی ذاتی کاوشوں سے کواردو سیلاب زدہ گان کےلیے 14 گھرانوں کی ازسر نو تعمیر، کواردو کے آخری گاوں لونگما میں پینے کےلیے پانی کا مسئلہ تھا جہاں گھر گھر پائپ لائن بچھاکر آپ نے وہ مسئلہ حل کردیا اور نیچے کے ایک گاوں میں سلائی کڑاھائی سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس کے علاوہ یرکھور کے عوام کےلیے ریحانہ عابدی کے زریعے ڈسپنسری کا قیام بھی آپ کی کاوش میں شامل ہیں۔ اسی طرح دیگر فلاحی کاموں میں بھی آپ صف اول میں کھڑے ہیں۔ پچھلے سال 23 جون کو جوانان زگنگ آستانہ کے زیرانتظام کواردو ہائی اسکول میں لگنے والا حلقہ دو کا سب سے بڑا فری میڈیکل کیمپ جس میں تقریبا 22 اسپیشل ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کرکے انہیں مفت داوئیاں بھی فراہم کی تھی۔ یہ تاریخی کیمپ بھی انہیں کی توسط سے ممکن ہوا تھا۔ لاک ڈاون کے باعث بلتستان بھر کی طرح کواردو میں پریشان حال اور غریب طبقہ کےلیے بھی آپ نے بروقت راشن پہنچایا۔ خدا کرے یہ سب کچھ دوسرے نمائندوں کی طرح اقتدار اور کرسی کی لالچ میں نہ ہو بلکہ خدمت خلق سمجھ کر کی ہو۔ بحرحال ان سب کے باوجود سننے میں آرہا ہے ان کو اپنے ہی خاندان اور علاقے میں کچھ مخالفت کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ اسلامی تحریک کے مرکزی قیادت کی اضافی پالیسیوں کی وجہ سے بھی عوام اس جماعت کو مسترد کرچکی ہے۔ اس بار بھی مجھے یہی لگ رہا ہے عین موقع پر کسی اور کی حمایت میں اپنے ہی منتخب نمائندے کو بٹھایا جاسکتا ہے۔ اور ان کے چاہنے والے دیکھتے ہی رہ جائیں گے۔ ہماری دعائیں اور نیک خواہشات شبیر حافظی صاحب کے ساتھ ہیں۔ خدا کرے انہیں ایک بار موقع مل جائے اور کامیاب ٹھرے۔ آمین

Comments


+989017529577

Subscribe Form

  • Facebook

©2020 by Karakarum News. Proudly created with Wix.com

bottom of page