بلتستان یونیورسٹی سے انتہائی اہم خوش خبری
- S M Mosavi
- Mar 26, 2020
- 1 min read
طلبہ کےلٸے خوشخبری، بلتستان یونیورسٹی کا سمسٹر بہار کی فیس معاف کرنے کا اعلان
وائس چانسلر کی ہدایات کی روشنی میں مذکورہ فیصلہ عمل میں آیا، طلباء و طالبات کے معاشی مساٸل کا ازالہ ہوسکے گا،اِنتظامیہ
سکردو (پ ر) بلتستان یونیورسٹی کی اِنتظامیہ نے طلباء و طالبات کو سہولت پہنچانے کی غرض سے سمسٹر بہار کی پوری فیس معاف کردی۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب پوری دُنیا نوول کورونا واٸرس کی لپیٹ میں ہے، تعلیمی اداروں میں بالمُشافہ درس و تدریس کا سلسلہ منقطع ہوچکا ہے۔ ہاٸر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے حکم کے موجب پاکستان کی جامعات فاصلاتی نظام تعلیم کے ذریعے لیکچرز ترسیل کرنے کی کوششیں کررہی ہیں۔ بلتستان یونیورسٹی کے اساتذہ کرام بھی دستیاب سہولیات کی موجودگی میں لیکچرز ترسیل کررہے ہیں۔ واٸس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان کی ہدایات کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا کہ طلباء و طالبات کسی بھی جامعہ کی اولین ترجیح ہوتے ہیں۔ اُن کی ترجیحات کو مدِنگاہ رکھنا ہمارا فرض ہے۔ دوسری جانب موذی مرض کی وجہ سے تعلیمی سلسلہ بھی جمود کا شکار ہوچکا ہے،ایسے میں طلباء و طالبات کو سہولیات بہم پہنچانا ضروری ہے تاکہ اُن کے تعلیمی و معاشی مساٸل کا ازالہ ہوسکے۔ انتظامیہ بلتستان یونیورسٹی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ کم سے کم وساٸل کی موجودگی میں زیادہ مساٸل حل کٸے جاٸیں۔ سمسٹر بہار کی فیس معافی کا فیصلہ اُسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔





Comments