top of page

ادارہ بند ہونے کے باوجود کیڈیٹ کالج انتظامیہ کا غریبوں پر ڈرون حملہ

  • Writer: S M Mosavi
    S M Mosavi
  • Apr 15, 2020
  • 1 min read

ستم بالائے ستم

سکردو (نمائندہ خصوصی) ملک بھر میں لاک ڈاون کے باعث تمام تعلیمی ادارے مکمل بند ہونے کی بنا پر حکومت کی جانب سے پرائیوٹ تعلیمی اداروں کی فیس سمیت کرایہ داروں کےلیے دو ماہ کی کرایہ معاف کرنے کا اعلان دوسری جانب حکومتی احکامات کی دجھیاں اڑاتے ہوئے کیڈٹ کالج سکردو انتظامیہ کی جانب سے ان غریبوں پر ڈرون حملہ جاری ہے۔ کیڈیٹ کالج سکردو جو کہ علم کی روشنی پھیلانے میں پیش پیش ایک مثالی ادارہ ہے جہاں پر ملک کے ایلیٹ کلاس کے ساتھ متوسط گھرانے کے بچے بھی پڑھتے ہیں حالیہ وباء کے دوران کالج انتظامیہ نے 3 مہینے کے فیس ایڈوانس دینے کا کہا ہے جس میں میس فیس ہئیر کٹنگ ساری چیزیں شامل کیا ہے حالانکہ بچے اس وقت گھر پہ ہیں اور ممکن ہے اگلے ایک دو ماہ مزید گھر پہ ہی رہے۔ اس لاک ڈاون کے باعث جہاں غریبوں کے گھر فاقہ کشی کا منظر پیش کررہی ہے وہاں کیڈیٹ کالج کی جانب سے تین ماہ کی فیس ایڈوانس جمع کرانے کے احکامات جاری کرنا غریبوں کےلیے انتہائی پریشانی کا باعث بن رہی ہے لہذا گورنر جی بی راجہ جلال حسین صاحب، وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن صاحب اور فورس کمانڈر جنرل احسان محمود صاحب و دیگر ذمہ داران سے گزارش ہے فوری اس پر نوٹس لیں اور حالیہ وبا سے پریشان غریب افراد کو مزید پریشانی سے بچائیں شکریہ

Comments


+989017529577

Subscribe Form

  • Facebook

©2020 by Karakarum News. Proudly created with Wix.com

bottom of page