بلتستان کے کٹھ پتلی عوامی نمائندوں کی اوقات👎👎👎
- S M Mosavi
- Mar 28, 2020
- 1 min read
بلتستان ریجن کو صرف1 وینٹیلیٹر دیکر حفیظ الرحمن نے اپنی اصلیت واضح کردی، حفیظ الرحمن جو کہ ہمیشہ سے بلتستان کو نظر انداز کرکے بلتستان کے حق پر ڈاکہ ڈالتا آیا ہے اس بار پورے امدادی سامنا کو لوٹ لیا۔تعصب سے لت پت وزیر اعلی کے اس روئے سے ایسا لگتا ہے کہ بلتستان اس صوبے کا حصہ نہیں بلکہ وہ ہمیں بھیگ دے رہے ہیں۔بلتستان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے نمائندوں کی نااہلی اور ٹھیکہ سیاست سے آج بلتستان کے حقوق سلب کیا جارہا ہے اور تمام نام نہاد نمائندے خاموش بیٹھے ہیں۔ان کی خاموشی کی اصل وجہ ٹھیکوں کی کرپشن میں حفیظ کی سرپرستی ہے اور اسی وجہ سے حفیظ سے وفاداری نبھانے کیلئے قوم سے غداری کررہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کوئی بھیک نہیں مانگ رہے بلکہ اپنا حق مانگ رہے ہیں، اگر امدادی سامان میں بلتستان کو برابر کا حصہ نہیں تو بلتستان کے عوام بھرپور مزاحمت کرے گی۔
وزیر اقبال نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی بلتستان ڈویژن





Comments