top of page

آہ 😭 بلتی قوم ایک روشن ستارہ اور عظیم مجاہد سے محروم ہوگئے۔

  • Writer: S M Mosavi
    S M Mosavi
  • Apr 4, 2020
  • 2 min read

انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مجاہد عالم دین حجتہ السلام والمسلمین علامہ شیخ احمد حسین مظھری اب ہم میں نہیں رہے۔😭

آپ انتہائی قابل علمی شخصیت ہونے کے ساتھ انتہائی ملنسار، شریف النفس، نرم گو، شفیق اور درویش صفت شخصیت کا مالک تھا۔ آپ کا تعلق شگر کے آبائی گاوں مرہ پی سے ہے۔ آپ کی دینی اور قومی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ آپ جامعہ سجادیہ شگر کے بنیاد گزاروں میں سے تھا جو آجکل ایک مثالی ادارے کے طور پر نمایاں ہے۔ حال ہی میں آپ نے قران کریم کا بلتی میں ترجمہ مکمل کرلیا تھا۔ اس کے علاوہ بہت سی دعاووں اور زیارات کا بھی بلتی میں ترجمے کا سلسلہ جاری تھا۔ بلتی زبان کو تقویت بخشنے کےلیے آپ کی کاوشیں قابل تعریف ہے آپ نے اپنی مختصر زندگی میں ہماری قوم پر بہت احسانات کئے ہیں جن میں سے میری ناقص معلومات کے مطابق چند اہم کا مختصر ذکر کررہا ہوں۔

۱- ترجمہ قرآن کریم بزبان بلتی

۲-ترجمہ صحیفہ مھدیہ بزبان بلتی

۳-ترجمہ آئین عزاداری بزبان اردو

۴-فروع دین ترجمہ و تصویر بزبان بلتی۔

۵-ترجمہ زیارت عاشورا وزیارت وارثہ بزبان بلتی

۶-ترجمہ دعای کمیل وحدیث کساء بزبان بلتی

۷-تقویم، کیلنڈر، بزبان بلتی

۷-ساعت، گھڑی بزبان بلتی

۹- نقشہ ولادت و شھادت چھاردہ معصومین بزبان بلتی

۱۰-پلے کارٹ برای مناسبت مختلف۔۔۔ غدیر، شعبان، رمضان وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

آپ عرصہ بیس سالوں سے جوار معصومہ قم میں رہ کر مسلسل زحمت کررہے تھے۔ تاہم کچھ عرصہ سے شدید علیل رہنے کے بعد آج صبح قم میں انتقال کرگئے۔ 😭 خدا آپ کی زحمتوں کو قبول فرمائیں۔ آپ کی انتقال کا سن کر بہت افسوس ہوا۔ آپ نے خانودہ میں تین بیٹے اور دو بیٹیوں سمیت پوری قوم کو سوگوار چھوڑا ہے۔ خداوند متعال مرحوم کو غریق رحمت کریں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔ آمین

شریک غم ایس ایم موسوی😭

Comments


+989017529577

Subscribe Form

  • Facebook

©2020 by Karakarum News. Proudly created with Wix.com

bottom of page