top of page

کرونا وائریس سب سے زیادہ کس پر جلدی اثر کرتا ہے اہم انکشاف

  • Writer: S M Mosavi
    S M Mosavi
  • Mar 26, 2020
  • 2 min read

کورونا وائرس تمباکو نوشی کرنے والوں پر 14 گنا جلد اثر کرتا ہے، عزیز کریم

سیڈو کی جانب سے پیرامیڈیکل اسٹاف، ضلعی انتظامیہ صحافی اور عوام میں ماسک تقسیم کرنے کا آغاز کیا گیا کورونا وائرس کے حوالے سے ان کی تنظیم نے 15 فروری سے 15 مارچ تک عالمی سطح پر شائع ہونے والے ریسرچز کے مطالعہ کے بعد ان کے ادارے نے ایک جامع ریسرچ پیپر تیار کیا ہے

سماجی تنظیم سیڈو کی جانب سے پیرامیڈیکل اسٹاف، ضلعی انتظامیہ صحافی اور عوام میں ماسک تقسیم کرنے کا آغاز کیا گیا ہے اس حوالے سے سیڈو نے ہوم میڈ ماسک کا سلسلہ شروع کیا ہے جہاں ایک دن میں پانچ سو سے ایک ہزار ماسک تیار کئے جا رہے ہیں جو بہت جلد عوام اور دیگر اداروں کو دئیے جائیں گے۔ گزشتہ روز سی ای او سیڈو عزیز کریم اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات فدا حسین کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی جس میں سی ای او سیڈو نے بتایا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے ان کی تنظیم نے 15 فروری سے 15 مارچ تک عالمی سطح پر شائع ہونے والے ریسرچز کے مطالعہ کے بعد ان کے ادارے نے ایک جامع ریسرچ پیپر تیار کیا ہے جو آپ احباب کے سامنے ہے ان کا کہنا تھا کہ اس ریسرچ سے معلوم ہوا کہ کورونا وائرس کس طرح سے دوسروں میں جلدی منتقل ہوتا ہے اور خاص طور پر سیگریٹ نوشی کرنے والے افراد پر یہ وائرس کس طرح اور کس حد تک اثر کرتا ہے اس دوران انھوں نے اپنا ریسرچ پیپر پریس کلب کے صحافیوں میں تقسیم کیا۔ اس ریسرچ کے مطابق کورونا وائرس تمباکو نوشی کرنے والوں پر 14 گنا جلد اثر کرتا ہے۔ اس دوران سیڈو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عزیز کریم کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم نے گلگت بلتستان میں ماسک کی کم کو دور کرنے کے لئے فوری طور پر ہوم میڈ ماسک سلسلہ شروع کیا ہے جہاں ایک دن میں 500 سے ایک ہزار ماسک تیار کئے جا رہے ہیں جو کہ عوام میں بلکل مفت تقسیم کئے جائیں گے۔ عزیز کریم کا مذید کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سینٹائزر بھی بہت مفید ہے جس کو ڈیمانڈ دی جا چکی ہے اور سیڈو بہت جلد عوام میں سینٹائزرز بھی تقسیم کرے گی۔

Comments


+989017529577

Subscribe Form

  • Facebook

©2020 by Karakarum News. Proudly created with Wix.com

bottom of page