top of page

بھکر، قرنطینہ سنٹر سے تبلیغی جماعت کے 79 اراکین فرار

  • Writer: S M Mosavi
    S M Mosavi
  • Apr 2, 2020
  • 1 min read

زرائع کے مطابق فرار ہونیوالے تمام افراد کا تعلق پنجاب و سندھ کے اضلاع سے ہے۔ بھکر قرنطینہ سنٹر میں کل 120 ارکان کو رکھا گیا تھا۔

بھکر قرنطینہ سنٹر سے تبلیغی جماعت کے 120 میں سے 79 اراکین فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ان فرار ہونے والے تمام افراد کا تعلق پنجاب و سندھ کے اضلاع سے ہے۔ بھکر قرنطینہ سنٹر میں کل 120 ارکان کو رکھا گیا تھا۔ ڈی پی او اور مُتعلقہ ضلعی حکام نے قرنطینہ کے سکیورٹی انتظامات کو فول پروف اور تسلی بخش قرار دیا تھا۔ تبلیغی جماعت کے افراد کے قرنطینہ سے فرار ہونے کے بعد بھکر اور قریبی اضلاع میں شدید بے چینی پیدا ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں لیہ کے قرنطینہ میں موجود تبلیغی جماعت کے کارکن عبد الرحمٰن نے قرنطینہ سینٹر سے بھاگنے کی کوشش کی، اور اس دوران ایس ایچ او سٹی اشرف ماکلی کے روکنے پر عبدالرحمٰن نے چھری سے وار کرکے ملک اشرف ماکلی کو زخمی کر دیا تھا۔

Comments


+989017529577

Subscribe Form

  • Facebook

©2020 by Karakarum News. Proudly created with Wix.com

bottom of page