top of page

اب آپ کرونا کے متعلق اپنی زبان میں معلومات پہنچائیں

  • Writer: S M Mosavi
    S M Mosavi
  • Mar 31, 2020
  • 1 min read

اسلام آباد... وفاقی حکومت نے کورونا کے بارے میں تمام ضروری معلومات مقامی زبانوں میں پہنچانے کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن کا اجرا کردیا، اس ہیلپ لائن کی بدولت شہری کورونا کے بارے میں اپ ڈیٹ حاصل کرسکیں گے .

تفصیلات کے مطابق کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت کا ایک اور اقدام سامنے آگیا ، ملک کے طول و عرض میں کورونا کے بارے میں تمام ضروری معلومات مقامی زبانوں میں پہنچانے کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن کا اجرا کردیا گیا .

وفاقی حکومت کی جانب سے انگریزی، اردو، پنجابی، پشتو، سندھی، بلوچی اور کشمیری زبان پر مبنی ہیلپ لائن کا آغاز کیا گیا ، اس ہیلپ لائن کی بدولت شہری کورونا کے بارے میں اپ ڈیٹ، خطرے کی صورتحال اور کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے نزدیکی لیبارٹری کے بارے میں جان سکیں گے.

واٹس ایپ ہیلپ لائن عوام کو مستند معلومات کی فراہمی میں اہم قدم ہے ، ہیلپ لائن پر پیغام بھیجتے ہی مطلوبہ معلومات فراہم کردی جائیں گی ، وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے.

Comments


+989017529577

Subscribe Form

  • Facebook

©2020 by Karakarum News. Proudly created with Wix.com

bottom of page