قیامت کی نشانی، مردہ چمگاڈروں کی بارش
- S M Mosavi
- Mar 31, 2020
- 1 min read
یروشلم... ایک طرف کورونا وائرس کی وبا سے روزانہ انسان مر رہے ہیں تو دوسری جانب آسمان سے مردہ چمگادڑیں گرنی شروع ہو گئی ہیں . اسرائیل میں بڑے پیمانے پر چمگادڑوں کی موت نے یہودی مذہبی حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے .
برطانوی ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق ان میں زیادہ تر چمگادڑیں نوعمر ہیں اور ان کے جسم پر کوئی زخم بھی موجود نہیں ہیں . جبکہ ماہرین بھی یہ صوتحال دیکھ کر تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں. ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی ایک وجہ سردی ہو سکتی ہے لیکن یہ محض ایک مفروضہ ہے.
انہوں نے آج تک ایسی صورتحال نہیں دیکھی. دوسری جانب ایک یہودی مذہبی ویب سائٹ “بریکنگ اسرائیل نیوز” نے اپنی رپورٹ میں بائبل کی کچھ آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قیامت کی ایک نشانی ہے. ویب سائٹ پر بائبل کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا ہم انسانوں اور درندوں کو ختم کر دیں گے. ہم آسمان سے پرندوں اور سمندر سے مچھلیوں کو ختم کر دیں گے. )





Comments