ایران کورونا وائرس پر قابو پانے میں کامیاب
- S M Mosavi
- May 4, 2020
- 1 min read

تہران (نامہ نگار) چین کے بعد اب ایران بھی کورونا وائرس پر قابو پانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایران میں کورونا وائرس کے کیسز اور ہلاکتوں میں نمایاں کمی واقع ہوگئی ہے۔ ایران میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی آنے کے بعد ایرانی صدر حسن روحانی نے پیر سے ملک کے 132 علاقوں میں مساجد کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی صدر نے کہا کہ جن علاقوں میں مساجد کھولنے کا فیصلہ کیا ہے وہاں کورونا کے خطرات کم ہیں۔
ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ کم خطرات والے علاقوں میں اسکول بھی 16 مئی سے کھولے جائیں گے لہذا تمام مساجد اور اسکول میں سماجی فاصلے اور صحت و صفائی کا خاص خیال رکھا جائے گا۔



Comments