قومی ائیر لائن کا بین الاقوامی فضائی سرویس بحال
- S M Mosavi
- Apr 4, 2020
- 1 min read

اسلام آباد۔۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق قومی فضائی کمپنی ( پی آئی اے) نے بین الاقوامی فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال کردیا ہے۔ آج اسلام آباد سے 2 خصوصی طیارے 650 مسافروں کو لے کو برطانیہ روانہ ہوئے. تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا بین الاقوامی فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال ہونے لگا، اسلام آباد سے برطانیہ کی پہلی خصوصی پرواز327مسافروں جبکہ دوسری پرواز 319 مسافر کو لے کر روانہ ہوئی روانگی سے قبل مسافروں کی ہیلتھ ڈیسک پراسکریننگ اور طبی معائنہ کیاگیا اور مسافروں کے سامان اور جہاز پر اڑان بھرنے سے پہلے اسپرے کیا گیا.



Comments