top of page

شام، یمن اور کشمیر میں ہونے والے مظالم پر ہماری خاموشی کا نتیجہ

  • Writer: S M Mosavi
    S M Mosavi
  • Mar 30, 2020
  • 2 min read

آج ایسے ہی خیال آیا کہ پوری دنیا سے اطلاعات آرہی ہیں لیکن یمن اور شام سے ابھی تک کرونا کے متعلق کوئی خبر نہیں آئی، گوگل پہ سرچ کیا تو حیرانی ہوئی کہ یمن میں ابھی تک ایک کیس بھی رپورٹ نہیں ہوا اور نا ہی شام سے کشمیر سے اب تک ایک کیس سامنے آیا یے۔

جب یمن پہ اسلامی سپہ سالار اندھا دھند گولہ باری کر رہے تھے اور یمنی لوگ اپنے بچوں کے چیتھڑے اٹھا اٹھا کر پوری دنیا کو دکھا رہے تھے، جب شام میں کمسن بچوں کی گردنیں کاٹ کر درختوں پہ لٹکائی جا رہی تھیں اور ایک شامی لڑکی سے سات سات اسلامی مجاہدین جہاد النکاح کر رہے تھے اور کشمیر کی بیٹیاں اپنی عزتیں لُٹا کر جان دے رہی تھیں تب پوری دنیا خاموشی سے تماشا دیکھتی رہی، تب مسلمان حکمران ظالموں کا ساتھ دے رہے تھے، یمنی ، شامی اور کشمیری گڑ گڑاتے رہے مگر ہم گونگے بہرے ہوگئے،

مگر آج پوری دنیا کو اپنی موت دکھائی دے رہی ہے، ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے بیڈ نہیں بچے، مرنے والے ایسے مر رہے ہیں کہ اپنے ہی اپنے پیارے کی شکل نہیں دیکھ سکتے، نا غسل نا کفن بس شاپر میں لپیٹ کر گڑھے میں پھینکے جا رہے ہیں،

آج ہم مر رہے ہیں اور یمن ، شام اور کشمیر والے خاموشی سے یہ تماشا دیکھ رہے ہیں،

کل ہمیں حی علی الصلوة کی صدا آتی تھی ہم خدا کی طرف جاتے نہیں تھے آج ہم خدا کے گھر جانا چاہتے ہیں پر خدا ہمیں آنے نہیں دے رہا، جب آپ ظلم پہ خاموش رہیں گے تو آپ بھی ظالمین کے ساتھ برابر کے شریک پائے جائیں گے، آج آپ آدھی رات کو چھتوں پہ جاکر اذانیں دیں یا ساری رات سجدے میں پڑے رہیں مظلوموں کا حساب دینا ہوگا۔

مظلوموں کی آہیں عرش تک پہنچ چکی ہیں اور آسمان والے نے اپنے گھر کے دروازے ہم پہ بند کر دئیے ہیں۔

استغفراللہ ربی واتوب الیہ

Comments


+989017529577

Subscribe Form

  • Facebook

©2020 by Karakarum News. Proudly created with Wix.com

bottom of page