top of page

کرونا کے متعلق علاقہ کواردو میں آگاہی مھم کی ضرورت

  • Writer: S M Mosavi
    S M Mosavi
  • Apr 6, 2020
  • 2 min read

تحریر: شرافت حسین✍

آج عالمی وباء کی وجہ سے لاک ڈاون کے20 دن بعد علاقہ کواردو جانےکا اتفاق ہوا۔شہر سکردوکی ویران سڑکیں سنسان بازار اور پولیس فورس کی گشت اور پہرہ داری سے مطمین یہی سوچا تھا دیہاتوں میں بھی حالات انتظامیہ کے کنٹرول میں اور تمام احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہوگالہذا جوں ہی کواردو کے حدود میں داخل ہوا تو حیران و ششدر رہ گیا۔لوگ معمول کے مطابق چوک چوراہوں پہ اپنی خوش گھپیوں میں مصروف گویاکرونا نام کی کوئی وایرس آیا ہی نہیں'فاصلہ رکھ کے ملناکجابلکہ چھاتی سے چھاتی ملانا اک دوسرے سے نسوار سگریٹ کا تبادلہ بھی معمول کے مطابق جاری و ساری ہے۔۔اچانک زہن میں یہ بات آئی کیا مجلس حسین ع پر پابندی اور امام بارگاہوں کو تالا لگا کر ان چوک چوراہوں کو سجارکھنا کسی بھی مہزب معاشرے کاوطیرہ ہے؟ عوام کو اتنا بھی خیال نہیں کہ جشن مولا حسین ع کو محدود کر کے انہیں اپنے گھروں میں محدود رکھنے کا جو اقدامات مقامی علماء اور سرکردگان نے اٹھایا تھا یہ محض مجالس کی بندش اور امام بارگاہ کو بند کرنا نہیں تھا بلکہ خود عوام کی فلاح وبہبود کی خاطر ہی تھا۔لوگوں کا یہ حال ہے امام بارگاہوں اور مساجد جو پہلے سے ہی بند تھا اب انکے جگہے پہ مقامی ہلچہروں کو آباد کیا ہوا ہے۔خدارا میرے علاقے کے ہمدرددو اور بزرگو عوام میں شعور و اگہی پھیلانا بھی ہم سبکی شرعی و اخلاقی زمہداری ہے لہذا آئیے کچھ عملی اقدام کرے

١۔ہر محلے کے سرکردگان اپنے محلے میں ہونیولی اجتماع کو محدود کرنے میں اپنا کردار ادا کرے

٢۔امام جمعہ و جماعت جناب شیخ اسماعیل نجفی صاحب خط کتابت یا پیغام کے زریعے اپنا پیغام عوام و سر کرگان تکے پہنچایے۔

٣۔محترم کاچو امتیاز حیدرخان صاحب ممبر جی بی اسمبلی و دیگر معززیں سکردومحکمہ پولیس کے عہدہ داران سے رابطہ کر کے مقامی پولیس میں سے کچھ نفری کواردو بھیجے۔

٤۔ہر خاص و عام اس پیغام کو خود سمجھے اور دوسروں کو سمجھائے جب امام بارگاہوں اور مسجدوں میں جمعہ جماعت بند ہو تو ہم میں سے ہر اک کا اجتماع سے پرہیز کرنا واجب ہے۔

دنیا کے وہ ترقی یافتہ قومیں جو خدائی دعوے کرتےپھر رہےتھےآج انکے ناک رگڑ کے چھوڑا ہے اس وایرس نے۔۔ تو ہمارے علاقے میں کونسی ایسی سہولتیں ہے کہ ہم اتنا لاپرواہی کرتا پھرے خدارا ہوش کے ناخن لے اور احتیاطی تدابیر پر خود عمل کرے اور دوسروں کو بھی تلقین کرے یہ صدقہ جاریہ ہے۔تمام مجتہدین اور ڈاکٹر حضرات جو ہم سے زیادہ جاننے والے ہے انکا کہنا مانے تو اسی میں ہماری نجات ہے۔

آپکا خادم: شرافت حسین

Comments


+989017529577

Subscribe Form

  • Facebook

©2020 by Karakarum News. Proudly created with Wix.com

bottom of page