بلتستان کے مشہور و معروف شاعر جناب افضل روش کا کرونا کے متعلق تازہ کلام
- S M Mosavi
- Apr 3, 2020
- 1 min read
کورونا
خدا کے خوف کو دل میں بسایا ہے کورونا نے
گنہگاروں کو بھی عابد بنایا ہے کورونا نے
خدا کے سامنے سب طاقتیں بےبس نظر آئیں
سپر پاور خدا ہے ، یہ بتایا ہے کورونا نے
مشیّت کے مقابل آ گئے تھے جو تکبر میں
گلے سے ان کو چن چن کے لگایا ہے کورونا نے
وہ جو کہتے تھے میرے جسم پر میری ہی مرضی ہے
انہیں اک آئینہ حق کا دکھایا ہے کورونا نے
جو عریانی کو آزادی سمجھ بیٹھے تھے دنیا میں
انہیں پردے میں لپٹا کر چھپایا ہے کورونا نے
جوا خانوں میں میخانوں میں جو دن رات رہتے تھے
ڈرا کر موت سے ان کو بھگایا ہے کورونا نے
بغاوت کر رہے تھے جو بھی فطرت کے اصولوں سے
انہیں فطرت کے رستے پر لگایا ہے کورونا نے
غریبوں پر روش ہنستے رہے جو عمر بھر ان کو
سنا کر موت کا قصہ رلایا ہے کورونا نے
روش





Comments