ایک بے لوث جماعت کی کہانی
- S M Mosavi
- Apr 1, 2020
- 3 min read
تحریر: رسول میر امیر سحر
بغیر نام و نمود کے ہمہ دم میدان عمل میں موجود رہنے والے امامیہ سکاوٹس کے نوجوانوں کو خراج عقیدت
پتہ نھیں کن کے لخت جگر ہے یہ لوگ , نھیں معلوم کونسی مائیں ہے جو اپنی جگر گوشے کو بقائے انسانیت کے لئے یوں کرونا جیسے مہلک بیماری کے منہ میں دھکیلنے کے لئے امادہ نظر آتے ہیں کسی اخبار یا اشتہار پہ ان کو اپنی نام تک ظاہر کرنے کی اجازت نھیں ہوتی شخصی پہچان اور شناخت کے بغیر فقد رضا الٰہی , انسانیت کی فلاح اور اس مملکت خداد کی کی حفاظت کے لئے ہر نازک گھڑی میں کھل کر عملی میدان میں کودنے والے ان سربازوں کا تعلق سربازان امام زمانہ آئی ایس او پاکستان سے ہیں
آپ کا کیا خیال ہے کیا ان کے پاس کوئی اے ڈی پی کا بجٹ ہوتا ہے یا پھر حکومت کے خزانے سے بے دردی سے خرچ کرنے والے بیروکریٹ کی طرح ہے ہرگز نھیں جناب یہ وہ لوگ ہے جو اپنی مختصر سی جیپ خرچ جو غریب والدین سے رو دھو کے حاصل کرتے ہیں پھر اسے بچا بچا کر انسانی فلاح و بہبود اور امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی کے خوشنودی کے خاطر عوام پہ خرچ کرتے ہیں
بسا اوقات میں نے خود اس چیز کا مشاہدہ کیا ہے کہ یہ پاکیزہ نوجوان اپنی معصومانہ جزبات لیکر چہرے پہ امید کی آثار اور توقع بہار لیکر کسی مخیر شخص , تاجر , وکیل , ججز, پروفیسر یا ڈاکٹر کے پاس حاضر ہوجاتے ہیں اگرچہ ان کو یہ احساس بھی ہوتا ہے کہ ہم بھیک مانگ رہے ہیں پھر بھی حد ادب کو چھوتے ہوئے انتہائی عجز و انکساری کے ساتھ ہاتھ جوڑ کے ان مخیر حضرات کو انسانیت کے خاطر رب کی دی ہوئی بے تحاشہ دولت سے ایک مختصر اور قلیل رقم کا جب تقاضا کرتے ہیں تو آگے سے جس بے مروت روئے کا سامنے ہوتا ہے اس پل کا تصور کرکے ہم جیسے انسان تو زمین کے شق ہونے کی دعا کرتا ہے تاکہ اس میں گڑھ جاؤں یا خدایا تیرے راستے میں ہم نے کیا مانگا اور ہمیں کس چیز کا لائق سمجھا گیا
بڑی عجیب بات ہے عرش کانپ جاتے ہونگے لیکن سپاہ امام جگر سنھبال کر اگلے دروازے پہ دستک دینے پہنچ جاتے ہیں
میری تمام مخیر حضرات سے مودبانہ اپیل ہے کہ ان کے ساتھ تعاون کریں جب بھی آئے ان کو خالی ہاتھ نہ بھیج دیں اگر کچھ دے نھیں سکتا ہے تو دو جملے حوصلہ افزائی کے ادا کرکے ان کا دل بڑھا دے
یقین جانئے یہ لوگ کوئی وؤٹ بنک بڑھانے کے چکر میں نھیں ہے..... نہ ہی یہ لوگ این جی اوز کی طرح آپ کے نام پہ لئے ہوئے کسی فنڈ کو برابر کرنے کی چکر میں ہے..... نہ ان کو کسی حکومتی مشینری یا پھر اسٹپلشمنٹ کی آشرباد چاہئے عرض کرچکا کہ ان کو اپنا نام بھی ظاہر کرنے کی اجازت نھیں ہوتی نام و نمود اور شہرت سے پرے ایثار و فداکاری کی دنیا کے مکین ہے یہ لوگ..... لہٰذا ان کے ساتھ تعاون کریں ممکن ہے آپ کا فوٹو سیشن نہ ہو , آپ کی دی ہوئی مال کا اخبارات اور سوشل میڈیا کے زریعے سے ڈنکا بھی نہیں بجھے گا.... نہ ہی شہر کے بلند بالا محرابوں اور میناروں سے اعلان کرکے آپ کی شہرت کو چارچاند لگائنگے
خاموش خدمت درد انسانیت اور صرف رضا الٰہی کے لئے اگر آگے بڑھنا چاھتے ہوتو ان کے ساتھ تعاون کریں
اللہ دلوں کی راز جانے ولا ہے
ولسلام امید سحر





Comments