top of page

کرونا کے باعث امریکہ میں بڑھتی ہوئی شرح اموات پر ایران نے امریکہ کی مدد کی✌

  • Writer: S M Mosavi
    S M Mosavi
  • Mar 31, 2020
  • 1 min read

ایران نے خیرسگالی کی بہترین مثال قائم کردی، امریکہ کو کثیر تعداد میں کورونا وائرس ٹیسٹ کٹس عطیہ کر دیں

تہران:(پاک آن لائن نیوز) ایران نے خیرسگالی کی بہترین مثال قائم کرتے ہوئے امریکہ کو کثیر تعداد میں کورونا وائرس ٹیسٹ کٹس عطیہ کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے کورونا وائرس سے لڑنے کے سنجیدہ فیصلے کے بعد بہت سارے اداروں نے بے ساختہ طور پر طبی سامان تیار کرنا شروع کردیا ہے جس میں کثیر تعداد میں کورونا وائرس ٹیسٹ کٹس شامل ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ایرانی سائنسدانوں اور ماہرین نے اہم کارنامہ انجام دیتے ہوئےے ملک میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور دنیا بھر کے موجودی حالات کو دیکھتے ہوئے کثیر تعداد میں کورونا وائرس ٹیسٹ کٹس تیار کی ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایران میں بقیۃ اللہ یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ ہادی زہیری نے امریکہ کو ایرانی ساختہ ٹیسٹ کٹس عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے اس بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو کہا کہ ہماری دشمنی امریکی حکومت سے ہے جبکہ امریکی عوام اس وقت مشکل میں گرفتار ہے اور ان کی مدد کرنا ہماری اخلاقہ ذمہ داری ہے اس لیئے ہم نے امریکہ کے لیئے کورونا وائرس ٹیسٹ کیٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا اور یہ کیٹس ایران میں موجود سوئٹزرلینڈ کے سفارتخانہ تک پہنچا دی گئی ہیں جو وہاں سے امریکی عوام تک پہنچائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ امریکہ میں پہلی بار کورونا وائرس کی وجہ سے 500 ہلاکتیں ہونے کے بعد دونوں ممالک میں ہلاکتیں بڑھ کر 3 ہزار سے زائد ہوگئیں جو کہ ایران سے زیادہ ہیں۔

 
 
 

Comments


+989017529577

Subscribe Form

  • Facebook

©2020 by Karakarum News. Proudly created with Wix.com

bottom of page