پروفیسر حشمت کمال الہامی کا حالت حاضرہ پر تازہ کلام
- S M Mosavi
- Mar 27, 2020
- 1 min read
کلام: پروفیسر حشمت علی کمال الہامی
تازہ کلام۔
دینا میں آج خوف ہے وحشت ہے یاحسین
ہر ملک آج باعث عبرت ہے یا حسین
محصور ہوکے رہ گیا گھر گھر میں ہر بشر
ہر ہر نگر میں عالم ہجرت ہے یا حسین
روئے زمیں پہ آج کرونا کا راج ہے
اس وائریس کی ہر جگہ شہرت ہے یاحسین
کترا رہے ہیں ہاتھ ملانے سے آدمی
مسدود آج راہ_محبت ہے یا حسین
پھندا گلے کا سمجھے ہیں ملنا گلے سے اب
ممنوع محفلوں میں بھی شرکت ہے یا حسین
ڈرڈر کے پھر رہے ہیں بشر سب الگ الگ
اب تو معاشرے میں بھی فرقت ہے یا حسین
محروم آج حج و زیارات سے ہیں ہم
محدود اب تو جمعہ جماعت ہے یا حسین
غائب ہوئی ہے دہر سے رونق حیات کی
چہرے پہ کائنات کی حسرت ہے یا حسین
غسل و کفن سے ہوگیئں محروم میتیں
قبروں کی بھی تو ہوگئی قلت ہے یا حسین
کتنے غزیز پیارے تھے قبروں میں سو گئے
ہر خطہ اب خرابےکی صورت ہے ہا حسین
دیجئے نجات عالم انسانیت کو اب
بس آپ کا وجود ہی رحمت ہے یا حسین
مولا! جہان سارا پریشاں ہے آج کل
اس پر نگاہ آپ کی نعمت ہے یا حسین
مشکل میں ہم ہیں دیجئے آسانیاں ہمیں
ہم سب پہ ذات آپ کی جنت یے یا حسین
ہم مطمئن ہیں اس لئے تو، آپ ہی کی ذات
ہم پر کمال_عزت و حشمت ہے یا حسین





Comments